29 اگست 2014 - 10:07
کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ میں تین افرادجاں بحق

پاکستان کے شہر کویٹہ میں نام معلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان کے داخلی امور کے وزیر اکبر حسین دورانی نے اعلان کیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد خبر رساں ادارے آئن لائن کے دفتر میں داخل ہوکر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دوصحافیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق یہ یہ واقعہ شہر کویٹہ میں رونما ہوا ،شہر کویٹہ کے پولیس سربراہ عبد الرزاق نے اس واقعہ میں تین افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور یہ بھی نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ یہ حملہ کیوں کیاگیا ہے.

.......

/169